سورة الملك - آیت 3
الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ مَّا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَٰنِ مِن تَفَاوُتٍ ۖ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اسی نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کیے [٦]۔ تم رحمٰن کی پیدا کردہ چیزوں میں کوئی بے ربطی [٧] نہ دیکھو گے۔ ذرا دوبارہ (آسمان کی طرف) دیکھو، کیا تمہیں اس میں کوئی خلل نظر آتا ہے؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سَبْعَ سَمَاوَاتٍ۔ کئی اجرام رفیع ۔یاد رہے سبع کا لفظ جس طرح ایک متعین عد دکے لئے آتا ہے اسی طرح کثرت کے لئے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ تَفَاوُتٍ۔ چوک ۔ نقص وعیب۔