سورة التحريم - آیت 12
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَاتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَانِتِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور مریم بنت عمران کی (بھی مثال پیش کرتا ہے) جس نے اپنی عصمت [٢٤] کی حفاظت کی تھی۔ پھر ہم نے اس کے اندر اپنی ایک روح [٢٥] پھونک دی اور اس نے اپنے پروردگار کے کلموں [٢٦] کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ عبادت میں ہمہ تن مصروف [٢٧] رہنے والوں سے تھی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا۔ یعنی اپنی ناموس کو محفوظ رکھا تصریح کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ مخاطبین حضرت مریم کو مہتمم کرتے تھے۔ مِنْ رُوحِنَا۔ تفضل وتکرم کے لئے فرمایا ہے ۔ ورنہ ہر روح جو پھونکی جاتی ہے وہ اسی کی پیدا کردہ روح ہوتی ہے۔