سورة التغابن - آیت 14
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اے ایمان والو! تمہاری بیویوں میں سے اور تمہاری اولاد میں سے بعض [٢١] تمہارے دشمن ہیں لہٰذا ان سے ہشیار رہو۔ اور اگر تم معاف کرو [٢٢] اور درگزر کرو اور انہیں بخش دو تو اللہ یقینا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ۔ من یہاں تبعیضیہ ہے یعنی خاوند کے لئے اپنی نیک بیوی اور نیک اولاد زیادہ اولوالعزمی اور ثبات قدمی کا باعث ہوتی ہے ۔