سورة المنافقون - آیت 3

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ اس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر کفر کیا [٤] تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَطُبِعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ۔ یعنی ایمان کے بعد کفر امتیاز کرنے پر ان کے دلوں پر مہر کردی گئی اور اس صلاحیت کو چھین لیا گیا جو وجہ اہتزاز ہوتی ہے۔ أَجْسَامُهُمْ۔ ان کے ظاہری جسم ان کے قدواقامت۔