سورة الصف - آیت 4
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ یقینا ان لوگوں کو پسند [٣] کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں جیسے کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مَرْصُوصٌ ۔ سیسہ پلائی ہوئی ۔ رصاص سے مشتق ہے ۔ جس کے معنی سیسہ کے ہیں ۔