وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ۖ وَالشُّهَدَاءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں وہی اپنے پروردگار کے ہاں صدیق [٣٢] اور شہید [٣٣] ہیں انہیں (اپنے اپنے اعمال کے مطابق) اجر بھی ملے گا اور روشنی [٣٤] بھی۔ اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو ایسے ہی لوگ اہل دوزخ ہیں۔
نبوت اور مقام صدیقت وشہادت ف 2: نبوت کے سوا فضیلت اور روحانیت کے جس قدر مراتب ہیں وہ سب سطحی وعمل اور ایمان واخلاص سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ گو اللہ تعالیٰ کو یہ منظور نہیں ہے ۔ کہ تکمیل دین اور اتماہر نعمت کے بعد اب کوئی شخص برارہ راست استفادہ انوار قاہوت کا مدعی ہو ۔ مگر یہ ممکن ہے ۔ کہ ان ہستیوں کے تستبع اور اطاعت سے کہ جن کو فیضان نبوت سے وہ تمام رتبے حاصل ہوجائیں ۔ جو غیر انبیاء کے لئے مقدر ہیں ۔ لہٰذا ارشاد فرمایا ۔ کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پرحکم اور لئے دیا ۔ ایمان رکھتا ہے ۔ اور جس کے قلب میں تمام انبیاء کے لئے عزت واحترام کے جذبات موجزن ہیں ۔ وہ اللہ کے نزدیک صدیق ہے ۔ اس کا رتبہ اور مقام عام مومنین سے بلند ہے ۔ اس طرح ایک مقام انسانی اللہ کا ہے ۔ جس کے معنے یہ ہیں ۔ کہ حقیقتاً اللہ کی راہ میں انسان اپنے کو ذبح کرڈالے ۔ کٹ مرے اور قلب ودماغ کی تمام صلاحیتوں کو اعلاوہ کلمۃ اللہ کے لئے استعمال کرے ۔ یہ شہید ہے *۔ ان کے رہنے کا ٹھکانا ۔ اللہ کے قرب میں ہے ۔ اس کو دنیا میں بھی ایمان وبصیرت کی روشنی عطا کی جاتی ہے اور آخرت میں بھی ۔ یہ بلند مرتبہ بھی ہر اس شخص کو مل سکتا ہے ۔ جہاں اداس نہ ہو ۔ است محمدیہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو یہ شرف حاصل ہے ۔ کہ اس میں کا ہر فرد تقویٰ وورع کے فراز اعلیٰ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے *۔ یہ یاد رہے کہ والشھداء یہاں بالکل مفعول اور علیحدہ ہے ۔ اس کا تعلق والذین تقتلوا سے نہیں ہے ۔ کیونکہ شہادت صرف ایمان سے حاصل نہیں ہوتی ۔ بلکہ ایمان کے لئے مرجانے سے حاصل ہوتی ہے *۔ حل لغات :۔ الاسد ۔ مدت غرض یہ ہے ۔ کہ زمانہ جس طرح نوائے جسمانی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ اسی طرح مذہبی جذبات بھی اس سے متاثور ہوئے بغیر نہیں رہتے ۔ مگر مومن کی شان یہ ہے ۔ کہ وہ پوری طرح اس ضعف واضحلال کا مقابلہ کرے ۔ اور اپنی روح کہ ہر دم تازہ رکھے ۔ افصدیقون ۔ صدئق کی جمع ہے ۔ نہایت راست گو * وہ شخص جس میں حق کو قبول کرنے کی استعداد بدرجہ اتم موجود ہو * کینب ۔ بازی ۔ کھیل * لھو ۔ کھیل ۔ نیک عمل سے باز رکھنے والے چیز *۔