سورة الواقعة - آیت 79

لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جسے پاک لوگوں کے سوا کوئی نہیں چھو [٣٧] سکتا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

﴿لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سے غرض یہ ہے کہ جس طرح لوح محفوظ میں فرشتے اس کی حفاظت اور نگرانی پر مقرر ہیں اسی طرح اس دنیا میں اسی جماعت کے سینے اس کے علوم ومعارف کی روشنی سے منور ہوتے ہیں جو پاکباز ہوتے ہیں ۔ تاریک اور فسق وفجور سے معمور دلوں میں اس کی کرنیں نہیں پہنچتیں۔ فرمایا تمہاری یہ کتنی بدبختی اور محرومی ہے کہ تم اس پاک کلام کو تسلیم کرنے میں تامل کرتے ہو اور تم نے یہ ٹھان لی ہے کہ بہر حال اس کی مخالفت کروگے ۔