سورة الواقعة - آیت 45
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ اس (انجام) سے پہلے یہ عیش کیا کرتے تھے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اہل جہنم کے اوصاف (ف 1) جہنم والوں کے متعلق فرمایا ہے کہ ان لوگوں نے مال ودولت کے نشہ میں حق وصداقت کے پیغام کو ٹھکرایا ہے ۔ اور اس بناء پر کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو تکلفات زندگی سے نوازا ہے ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو جب دیکھتے ہیں تو ہدف استہزاء بناتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کیا اللہ کو تم ایسے قلاش ہی فضائل کے لئے منتخب کرنے تھے۔ کیا تمہارے سوا اس کو اور لوگ نہیں ملتے تھے جن کو وہ ایمان کی سعادتوں سے بہرہ مند کرتا ۔ ان لوگوں کے نزدیک مالدار ہونے کے بعد یہ بھی ضروری ہے کہ عقل وروح کی تمام فضیلتیں بھی ان کو حاصل ہوں حالانکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اس نوع کے آسودہ لوگ یک قلم حق کی پذیرائی سے محروم رہتے ہیں ۔ اور ان میں غوروفکر کی بہت کم صلاحیت باقی رہتی ہے ۔