سورة الرحمن - آیت 60
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا احسان کا بدلہ احسان کے سوا کچھ اور بھی ہوسکتا ہے؟
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: جنت کا نتیجہ ہے ۔ احسان کا ۔ یعنی خلوص کا ، فددیت کا ۔ اور ایثار کا ۔ جب بندے اس کی رضا کے لئے اپنی تمام آسودگیوں کو چھوڑ دیں گے ۔ اور آرام اور راحت کو ترک کردیں گے ۔ تو آقا بھی ان کے لئے ہر نوع کے سامان عیش کو مہیا کریگا ۔ اور ان کو خوش رکھے گا اور بتائے گا ۔ کہ اس پربھروسہ کرنا بالکل جائز اور درست ہے *۔