سورة الفاتحة - آیت 5
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں [١٠] اور تجھی سے مدد [١١] چاہتے ہیں [١٢]
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف4) قرآن کا یہ احسان ہے ساری دنیائے انسانیت پر کہ اس نے بندہ و خدا کے درمیان جتنے پردے حائل تھے چاک کر دئے ، اب ہر شخص براہ راست اسے پکار سکتا ہے ، نہ عبادت کے لئے کسی وسیلے کی ضرورت ہے نہ استعانت کے لئے کسی شفیع کی حاجت۔