سورة الرحمن - آیت 24
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور سمندر میں جو جہاز پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں یہ سب اسی [١٧] کے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) کشتیوں اور جہازوں کو سطح سمندر پر رواں کرنا یہ بھی اسی کے قبضہ قدرت میں ہے ۔ وہی ان پہاڑوں کو پانی کے اس اتھاہ ذخیرہ میں ڈال دیتا ہے اور وہی ان پہاڑوں کی طرح بلند جہازوں کو سطح آب پر چلنے دیتا ہے ۔ حل لغات: الْجَوَارِ۔ کشتیاں ۔