سورة النسآء - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ـ۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سورۃ نسآء : یہ سورۃ مدنی ہے جس فلسفہ تدبیر منزل سے بحث ہے اور بتایا ہے کہ وہ کون سے رشتے ہیں جو قابل لحاظ ومروت ہیں اور عورتوں کے حقوق واجبات کیا ہیں ۔ درمیان میں کئی مسائل آگئے مگر چونکہ سورت کا اہم مضمون عورتوں کا منصب ودرجہ کی تعیین ہے ‘ اس لئے سورت کا نام ہی نساء رکھ دیا قرآن حکیم اس حیثیت سے دنیائے مذاہب کی پہلی اور آخری کتاب ہے جس میں بالخصوص عورتوں کو قابل درجہ درجہ دیا گیا ہے اور ان کے نام پر قرآن مجید کا ایک حصہ موسوم کردیا گیا ہے ۔