سورة النجم - آیت 57

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آنے والی (گھڑی) قریب [٤] آپہنچی ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) فرمایا قیامت بہت قریب ہے ۔ کوئی غیر اللہ قوت اسکو اپنے وقت سے نہیں ہٹاسکتی ۔ تمہیں چاہیے کہ اس کیلئے تیاری کرو ۔ اور بجائے اظہار تعجب اور مذاق کے اللہ کے سامنے پیش ہونے کی صلاحیت پیدا کرو ۔ دل کے غبار کو آنسوؤں سے دھوڈالو ۔ غفلت وکبر سے باز آؤ۔ اور اس کے آستانہ جلال وعظمت پر جھکو ۔ عبادت کرو ۔ اور مالک کے ساتھ تعلقات نیاز مندی کواستوار کرو ۔