سورة النجم - آیت 24
أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
انسان جیسی بھی آرزو کرے کیا وہ اسے [١٦] مل جاتی ہے؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یہ واضح طور پر بتایا جاچکا ہے کہ اس کے تخیل کے لئے کن کن مقتضیات کا ہونا ضروری ہے ۔ کیا ان لوگوں کی یہ رائے ہے کہ یہ جو کچھ چاہیں گے وہی ہوگا ۔ اور دین کو ان کی خواہشات نفس کے تابع کردیا جائے گا سو ایسا نہیں ہوسکتا ؟ دنیا اور آخرت کے تمام اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں وہ ان کو دنیا میں بھی اس ذلیل عقیدہ پر مواخذہ کریگا اور عاقبت میں بتائے گا کہ تم لوگ راہ راست پر گامزن نہیں تھے ۔