سورة الطور - آیت 30

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یا وہ کہتے ہیں کہ : یہ شاعر ہے جس کے متعلق ہم گردش ایام کے منتظر ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) فرمایا کہ آپ ان لوگوں کے الزامات کی پرواہ نہ کیجئے اور برابر ان کو اللہ کا پیغام سناتے رہیے ۔ نہ آپ کاہن ہیں ۔ نہ مجنون ۔ آپ کی دماغی قابلیتوں کا اندازہ یہ لوگ نہیں کرسکتے ۔ نہ یہ کہ آپ شاعر ہیں ۔ اگر یہ لوگ زمانہ کے حوادث کے منتظر ہیں ۔ تو بات درست ہے ۔ ان سے کہیے کہ میں بھی منتظر ہوں ۔