سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس سے وہی برگشتہ ہوتا [٤] ہے جس کے لئے برگشتہ ہونا مقدر ہوچکا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) منکرین کے تذبذب اور ذہنی انتشار کو واضح فرمایا ہے کہ جس طرح آسمانوں میں ستاروں کے لئے مختلف گزرگاہیں موجود ہیں اسی طرح تمہارے ذہن میں مختلف خیالات کے لئے مختلف راستے ہیں ۔ اور کسی بات کو بھی تم تیقن اور وثوق کے ساتھ پیش کرتے ہو ۔ قرآن حکیم چونکہ قطعیات کو پیش فرماتا ہے اس لئے وہ لوگ اس کے نزدیک قابل ملامت ہیں جو محض اٹکلی اور تخمین کو اپنے معتقدات کے لئے بطور اساس کے قرار دیتے ہیں اور مذہب کے باب میں ایسی باتوں کو مانتے ہیں جن کی عقل تائید نہیں کرتی ۔