هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا
وہی تو ہے جس نے ہدایت اور دین حق دے کر اپنا رسول بھیجا تاکہ اسے باقی سب ادیان پر غالب [٤٤] کردے۔ اور (اس حقیقت پر) اللہ کی گواہی کافی ہے۔
غالب تردین (ف 2) فرمایا کہ منافقین کو اس میں شبہ ہے کہ حضور (ﷺ) کا یہ خواب سچا ثابت ہوگا یا نہیں اور یہاں یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ ان کو ہدایت سے بہرہ ور کرکے بھیجا گیا ہے ۔ اور دین حق سے نوازا گیا ہے لہٰذا ان کو اس حد تک کامیابی ہوگی کہ ان کا دین تمام ادیان پہ غالب آجائے گا ۔ اور تمام مذاہب ان کے پیش کردہ اصولوں کو اپنے میں جذب کرلیں گے ۔ اور ان کے لئے زندگی کی صرف یہی صورت باقی رہ جائیگی کہ یا تو اسلام کی صداقتوں کے سامنے سرتسلیم جھکا دیں یا مٹ جائیں ۔حل لغات : الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔ بیت اللہ۔