سورة الفتح - آیت 18
لَّقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بیشک اللہ مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت [٢٤] کر رہے تھے۔ ان کے دلوں کا حال اسے معلوم ہوگیا لہٰذا اس نے ان پر اطمینان [٢٥] نازل فرمایا اور انہیں جلد ہی فتح دے [٢٦] دی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مَا فِي قُلُوبِهِمْ ۔ محل مدح میں ہے یعنی خلوص ومحبت ۔