سورة الفتح - آیت 13

وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہ لائے تو ایسے کافروں کے لئے [١٥] ہم نے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

عارضی مسرتیں (ف 2) غرض یہ ہے کہ یہاں کی عارضی مسرتوں میں منہمک ہو کر تم آخرت کو بھول گئے ہو ۔ یاد رکھو کہ وہاں تمہارے سوائے جہنم کی اذیتوں کے اور کچھ نہیں ہوگا ۔ یہ نہیں ہوسکے گا کہ تمہارا مال اور تمہاری عزت و وجاہت تم کو اس کی گرفت سے چھڑا سکے یا امتیازات یہاں ختم ہوجائیں گے ۔ وہاں جو چیز کام آئیگی وہ محمد (ﷺ) کی غلامی ہے جس سے تم کو نفرت ہے اور اس ذات کے ساتھ گہری اور عمیق محبت ہے جو تم کو گوارا نہیں ۔