سورة محمد - آیت 35
فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پس تم سستی نہ دکھاؤ اور نہ (دشمن سے) صلح کی درخواست [٣٩] کرو۔ تم ہی غالب رہو گے۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال [٤٠] سے کچھ بھی کمی نہ کرے گا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : إِلَى السَّلْمِ۔ صلح کی طرف۔ وَلَنْ يَتِرَ۔ وتر، یتر سے ہے ۔ جس کے معنی نقصان پہنچانے کے ہیں ۔