سورة محمد - آیت 34
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے روکا۔ پھر اسی کفر کی حالت میں مرگئے اللہ انہیں کبھی معاف نہیں [٣٨] کرے گا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی وہ لوگ جنہوں نے ایمان پر کفر کو ترجیح دی اور نور کے بدلے ظلمت کو خریدا اور اسی حالت محرومی وبدبختی میں مرگئے تو ان کے لئے بخشش کا کوئی موقع نہیں اور ان کے تمام اعمال چونکہ صحیح نقطہ نگاہ سے صادر نہیں ہوئے اس لئے مسترد کردیئے جائیں گے اور یہ کسی اجر کے بھی مستحق قرار نہیں دیئے جائیں گے ۔