سورة محمد - آیت 14
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُم
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بھلا جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل [١٥] پر ہو اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کے برے عمل اسے خوشنما بنا کر دکھائے جارہے ہوں اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہوں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یعنی اہل حق وصداقت ہمیشہ دلائل اور براہین کی روشنی میں اللہ کے دین کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی طرح نہیں ہوتے ۔ جوب بظاہر برائیوں کی سج دھج سے متاثر ہوجاتے ہیں ۔ اور اپنی خواہشات نفس کی پیروی میں عقل وخرد سے کام نہیں لیتے *۔