سورة محمد - آیت 13

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو آپ کی اس بستی سے بڑھ کر طاقتور تھیں، جن (کے رہنے والوں) نے آپ کو نکال [١٤] دیا ہے۔ ہم نے انہیں ہلاک کیا تو ان کا کوئی بھی مددگار نہ ہوا۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہجرت کی طرف اشارہ ہے ۔ کہ اگر ان لوگوں نے آپ کو اپنے محبوب ترین شہر سے باہر نکال دیا ہے ۔ تو آپ گھبرائیں نہیں پہلی تو میں ان سے زیادہ تنومند اور مضبوط تھیں ۔ مگر ہم نے ان کی نافرمانی کی وجہ سے ان کو ہلاک کردیا ۔ اور کوئی چارہ ساز ان کی حمایت نہیں کرسکا ۔ اسی طرح ممکن ہے ۔ کہ ان لوگوں کے ساتھ بھی اسی نوع کا سلوک روارکھنا پڑے ۔ اور ان کو بتانا ڑے ۔ کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے گھر سے نکال باہر کرنا اللہ کے نزدیک کوئی معمولی جرم نہیں