سورة الزخرف - آیت 71
يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان کے سامنے سونے کی پلیٹوں اور ساغر کا دور چلے گا اور وہاں وہ سب کچھ موجود ہوگا جو دلوں کو بھائے اور آنکھوں کو لذت [٦٨] بخشے اور تم وہاں ہمیشہ رہو گے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: صِحَافٍ۔ طبق ۔ بڑا پیالہ ۔ ملحقۃ مفرد ہے۔ أَكْوَابٍ۔ آنجورہ ۔ کوب کی جمع ہے۔ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ۔ اور آنکھیں مطف اندوز ہونگی ۔