سورة الزخرف - آیت 24
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس نبی نے کہا : ''خواہ میں تمہارے پاس اس سے زیادہ صحیح راستہ [٢٣] لے کر آؤں جس پر تم نے اپنے آباء و اجداد کو پایا ہے؟ (تب بھی تم انہی کی پیروی کرو گے؟) وہ کہنے لگے : ''جو پیغام دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں''
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی ابتداء سے لوگ اس درجہ قدامت پسند رہے ہیں کہ ہرچند ان کے انبیاء نے انہیں یقین دلایا کہ ہم جو چیز تمہارے سامنے پیش کررہے ہیں ۔ وہ تمہارے قدماء کے پیش کردہ چیزوں سے بہتر ہے ۔ مگر انہوں نے یہی جواب دیا کہ ہمیں یہ منظور نہیں ۔