سورة الشورى - آیت 9

أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا کارساز بنا رکھا ہے؟ حالانکہ کارساز تو صرف اللہ ہے اور وہی مردوں [٨] کو زندہ کرے گا۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: غرض یہ ہے کہ کفرو ایمان کی تقسیم بالکل فطری ہے ۔ اور اللہ کی مصالح کے سرافق ہے وہ اگر چاہتا تو ہر نوع کے اختلافات کو اٹھا دیتا ۔ اس کے لئے یہ بہت آسان اور سہل تھا ۔ اور جب کہ اس نے ان اختلافات کو باقی رکھا ہے ۔ تو ان سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ خندہ پیشانی سے کرنا چاہیے ۔ اور کوشش کرنی چاہیے ۔ اس کی خلیج زیادہ وسیع نہ ہونے پائے *۔