سورة غافر - آیت 47
وَإِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا نَصِيبًا مِّنَ النَّارِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب وہ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑا کریں گے تو کمزور لوگ بڑا بننے [٦١] والوں سے کہیں گے : ہم (دنیا میں) تمہارے تابع فرمان تھے تو کیا تم دوزخ کے عذاب کا کچھ حصہ ہم سے ہٹا کر ہمارے کسی کام آؤ گے؟
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: الضُّعَفَاءُ۔ جو اپنی رائے نہیں رکھتے اور دین کے معاملہ میں اپنے مشائخ مذہبی کے تابع ہیں ۔