سورة غافر - آیت 11

قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَىٰ خُرُوجٍ مِّن سَبِيلٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہیں گے : ''ہمارے پروردگار! تو نے دو دفعہ ہمیں مارا اور دو دفعہ زندہ کیا، ہم اپنے گناہوں کا اعتراف [١٤] کرتے ہیں۔ اب (بتاؤ) کیا یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی راہ ہے؟''

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ۔ دوبار مارنے کے یہ معنی ہیں کہ جب کتم عدم میں تھے جب بھی مردہ تھے پھر جب موت نے زندگی کے شیرازہ کو منتشر کردیا اس وقت بھی مردہ تھے ۔