سورة الزمر - آیت 68

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں اور زمین میں موجود مخلوق ہے سب بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر جسے [٨٥] اللہ (بچانا) چاہے۔ پھر جب دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو فوراً سب کے سب اٹھ کر [٨٦] دیکھنے لگیں گے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اس آیت میں نفخہ اولی اور نفخہ ثانیہ کا ذکر ہے کہ کیونکر جب پہلی دفعہ نرسنگا پھونکا جائے گا تو یہ سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے ۔