سورة آل عمران - آیت 121
وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور (وہ وقت بھی یاد کیجئے) جب آپ صبح دم اپنے گھر سے نکلے اور مسلمانوں کو جنگ (احد) کے لیے مورچوں پر بٹھا [١١٠] رہے تھے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مَقَاعِدَ: نشستیں ، مورچے ، بیٹھنے کی جگہیں ۔