سورة الزمر - آیت 35

لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تاکہ اللہ ان سے وہ برائیاں دور کردے جو انہوں [٥١] نے کی تھیں اور جو اچھے کام وہ کرتے رہے انہی کے لحاظ سے انہیں ان کا اجر عطا کرے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) تکفیر سئیات سے یا تو یہ مراد ہے کہ عالم کفر میں ان سے گناہ سرزد ہوئے تھے ان کو معاف کردیا جائے گا ۔ اور ان کے مقابلہ میں انہیں بہترین اجر سے نوازا جائیگا ۔ اور یا یہ مقصد کہ اگر ایمان کی نعمت حاصل ہے تو پھر وہ لغزشیں اور کبائر جن کا صدور بتقاضائے بشریت ہوا ہے بخش دی جائیں گی ۔ اور ان کے نیک کاموں کا نہایت عمدہ اجر ملے گا ۔