سورة الزمر - آیت 14

قُلِ اللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ کہئے کہ : میں تو اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے اللہ کی عبادت [٢٣] کرتا ہوں

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) میں خالص ایک خدا کی عبادت کرتا ہوں ۔ تم جن لوگوں کی چاہو عبادت کرو اور جن چیزوں کے سامنے چاہو جھکو ۔ مگر یہ یاد رکھو کہ یہ عمل گھاٹے اور خسران کا عمل ہے ۔