سورة الزمر - آیت 12
وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ بھی کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ﴿أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ﴾ سے غرض یہ ہے کہ میں وہ ہوں جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار پاؤں ۔ میری زندگی تمام کائنات اسلامی کے لئے لائق تقلید اور قابل پیروی ہے ۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔