سورة الصافات - آیت 142
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ مچھلی نے انہیں نگل لیا [٨٣] اور وہ ملامت زدہ [٨٤] تھے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: الْحُوتُ۔ ایک قسم کی مچھلی ۔ہوسکتا ہے کہ اس نوع کی مچھلیاں زمانہ حال کے آدمیوں کو نہ ملی ہوں جن کے گلے میں اتنی وسعت ہو کہ وہ انسان کو زندہ نگل سکیں ۔ علم الحیوانات کے ماہرین نے صرف ایک بحرروم میں دس ہزار قسم کی مچھلیاں دریافت کی ہیں۔