سورة الصافات - آیت 19

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ تو بس ایک ڈانٹ [١١] ہوگی جس پر وہ فوراً (سب کچھ) دیکھنے لگیں گے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: زَجْرَةٌ ۔ للکار ۔ اصل میں زجر کے معنی باز رکھنے ۔ منع کرنے اور ہانکنے ، چھونے کے ہیں ۔ چونکہ قیامت کے دن مخلوق اپنے اپنے کاروبار سے دی جائے گی ۔ اور سب کو پیدا کر کے ایک جگہ جمع کردیا جائے گا ۔ اس لئے اس کو زجر سے تعبیر کیا ہے ۔