سورة فاطر - آیت 29

إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَّن تَبُورَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے، نماز قائم کرتے، اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خفیہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار [٣٤] ہیں جس میں کبھی خسارہ نہ ہوگا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: سِرًّا۔ پوشیدہ طور پر ۔ ریاکاری سے بچنے کے لئے علانیہ ۔ ظاہر طور پر دوسروں کو نیکی پر آمادہ کرنے کے لئے۔ تَبُورَ۔ بور سے ہے بمعنی ہلاکت۔