سورة الأحزاب - آیت 58
وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو ان کے کسی قصور کے بغیر دکھ پہنچاتے ہیں تو انہوں [٩٨] نے بہتان اور صریح گناہ کا بار اٹھا لیا۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: اللہ تعالیٰ تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی عزت اور حرمت نہایت عزیز ہے ۔ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی شخص کسی مرد مسلمان کو ذلیل کرے ۔ کیونکہ مسلمان کی عزت اور حرمت سے کائنات کا نظام حیات قائم ہے ۔ مسلمان کی ذات کے معنے حق وصداقت کی تذلیل ہے ۔ اور خدا پرستوں کی ایسی جماعت کی تحفیر ہے ۔ جو کائنات میں امام ہیں اور ساری دنیا کی راہ نمائی جن کا دینی فرض ہے * حل لغات :۔ لعنھم ۔ یعنی خدا ان لوگوں کو اپنی رحمت سے دور رکھتا ہے *۔