سورة الأحزاب - آیت 48

وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیے اور ان کی ایذا رسانی کی پروا [٧٦] نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کام بنانے کو اللہ ہی کافی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2)غرض یہ ہے کہ مسلمان خوش وخرم رہیں ۔ اطمینان رکھیں کہ عنقریب اللہ کی طرف سے ان پر فضل وکرم کی بارش ہونے والی ہے اور ان کی مایوسیاں امیدوں سے بدلنے کو ہیں ۔ ﴿وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ سے مقصود انشاء نہیں ہے ۔ بلکہ خبر ہے یعنی حضور (ﷺ) سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ان منکران حق اور منافقین کی خواہشات کفروانکار کا احترام کریں گے غلط ہے ۔