سورة السجدة - آیت 16
تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان کے پہلو بستروں [١٨] سے الگ رہتے ہیں۔ وہ اپنے پروردگار کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں [١٩] دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : تَتَجَافَى۔ جدا رہتے ہیں۔ جُنُوبُهُمْ۔ جنب کی جمع ہے ۔ پہلو ۔