سورة الروم - آیت 35
أَمْ أَنزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا ہم نے ان پر کوئی سند اتاری [٣٩] ہے جو اس شرک کو صحیح بتاتی ہو جو یہ لوگ کر رہے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سُلْطَانًا۔ دلیل قاہر ۔ مسکت استدلال يَتَكَلَّمُ۔ یعنی کیا وہ منطقی طور پر اثبات دعویٰ کے لئے کفایت کرتی ہے اور تم کو مجبور کررہی ہے کہ شرک کا ارتکاب کرو ۔