سورة الروم - آیت 22
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ایک یہ کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہاری زبانیں اور تمہارے رنگ مختلف [١٩] بنا دیئے۔ اہل علم کے لئے اس میں بھی کئی نشانیاں ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: أَلْسِنَتِكُمْ: جمع لسان ۔ زبان ۔ أَلْوَانِكُمْ ۔ لون کی جمع ہے بمعنی رنگ ۔