سورة العنكبوت - آیت 53
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ لوگ آپ سے جلد عذاب لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور اگر عذاب کا وقت مقرر نہ ہوتا تو وہ ان پر آچکا ہوتا اور وہ ان پر اس طرح اچانک آجائے گا کہ انہیں [٨٥] خبر تک نہ ہوگی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : بَغْتَةً۔ خلاف توقع ۔ ناگہاں ۔