سورة العنكبوت - آیت 13
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ اپنے (گناہوں کے) بوجھ تو اٹھائیں گے ہی اور ساتھ ہی دوسروں کے بوجھ [٢٢] بھی اٹھائیں گے (جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہوگا) اور جو کچھ یہ افترا کرتے رہے قیامت کے دن [٢٣] اس سے متعلق ان سے ضرور باز پرس ہوگی۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ: سے مقصود یہ ہے کہ وہ اپنے گناہ اور ان لوگوں کے گناہوں کی سزا بھگتیں گے جن کو انہوں نے گمراہ کیا اس لئے دونوں میں معنا کوئی تضاد نہیں ۔