سورة القصص - آیت 88
وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۘ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ ۚ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے الٰہ کو مت پکاریں (کیونکہ) اللہ کے سوا [١٢١] کوئی الٰہ نہیں۔ اس کی ذات کے بغیر ہر چیز ہلاک کرنے ہونے والی [١٢٢] ہے۔ حکم اسی کا چلتا ہے اور تم سب [١٢٣] اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : هَالِكٌ: فانی یا بےسود ۔ دونوں معنوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے ھلک الثوب یا هلك الناس