سورة القصص - آیت 77
وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ وَلَا تَنسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِن كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو مال و دولت اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کرو [١٠٣] اور دنیا میں بھی اپنا حصہ فراموش نہ کرو اور لوگوں سے ایسے ہی احسان کرو جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے۔ اور ملک میں فساد پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو کیونکہ اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : وَلَا تَنْسَ ۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جہاں عقبی کے لئے تم سے کہا جاتا ہے کہ اس کے لئے زاد مہیا کرو ۔ وہاں یہ نہیں کہا جاتا کہ دنیا بالکل فراموش کردو ۔ بلکہ مقصد یہ ہے کہ دولت بھی جمع کرو اور اس کو اللہ کی راہ میں خرچ بھی کرو۔