سورة القصص - آیت 45
وَلَٰكِنَّا أَنشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۚ وَمَا كُنتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَلَٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس کے بعد ہم نے کئی نسلیں پیدا کیں اور ان پر بہت زمانہ بیت [٥٩] چکا ہے اور آپ مدین کے باشندے بھی نہ تھے کہ انہیں [٦٠] ہماری آیات پڑھ کر سناتے مگر ہم ہی ہیں جو (آپ کو رسول بنا کر اس وقت کی خبریں) بھیج رہے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : قُرُونًا۔ زمانے کی جمع ہے ۔ مراد اہل زمانہ سے ہے ۔ قومیں ۔ امتیں