وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
پہلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ کو کتاب دی۔ جس میں لوگوں کے لئے بصیرت افروز دلائل، ہدایت اور حمت تھی [٥٦] تاکہ وہ سبق حاصل کریں
اتمام محبت ف 1: ارشاد ہے کہ ہم نے موسیٰ کو تورات اس وقت دی ۔ جبکہ عاد اور ثمودکی بربادیوں کے واقعات رونما ہوچکے تھے ۔ جب کہ عمالقہ جیسی شاندار قوم باوجود سازو سامان کی کثرت اور فراوانی کے فنا کے گھاٹ اتر چکی تھی ۔ اور جب کہ کئی قومیں اللہ کے فیض وغضب کا شکار ہوچکی تھیں ۔ مقصد یہ تھا ۔ کہ نافرمان لوگ ان واقعات سے عبرت پکڑیں ۔ اور نصیحت حاصل کریں اور تورات کو اپنے لئے رحمت وہدایت کا سبب قرار دیں ۔ مگر ہوا یہ کہ باوجود واقعات کی تفصیل اور وضاحت کے یہ لوگ آخر وقت تک گمراہی پر مصر رہے ۔ تاآنکہ اللہ کے عذاب نے انہیں آپکڑا ۔ اور یہ بےبس ہوکر رہ گئے *۔ حل لغات : بصائر ۔ جمع بصیرت بمعنی دلیل ۔ یقین ۔ عبرت ۔ زیرکی بینائی *