سورة القصص - آیت 34

وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے! مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ [٤٤] مجھے جھٹلا دیں گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: حضرت موسیٰ نے فرمایا ۔ میں اس خدمت پر خوش ہوں ۔ اور میں بنی اسرائیل کی آزادی کے لئے ضرور کوشش کروں گا ۔ مگر وقت یہ ہے کہ تنہا اس ذمہ داری کو اپنے لئے گراں سمجھتا ہوں ۔ ہارون کو میرے ساتھ کردیجئے ۔ کیونکہ اس کی زبان مجھ سے زیادہ رواں ہے ۔ اور یہ بھی لازم ہے کہ شاید مجھے وہ قتل والے معاملہ میں مار نہ ڈالیں * حل لغات : حل لغات :۔ رداً ۔ مددگار اور معاون *