سورة القصص - آیت 30
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِن شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَن يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر جب موسیٰ وہاں پہنچے تو وادی کے کنارے مبارک خطہ کے ایک درخت سے آواز آئی کہ : ''اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں۔ [٤٠] سارے جہانوں کا پروردگار۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ شاطی الوادالایمن ۔ یعنی مبارک میدان کے کنارے سے یا میدان کے داہنی جانب سے اس کا مطلب دونوں معنوں میں مشترک ہے یَمن سے بھی اس کا اشتقاق ہوسکتا ہے اور یُمن سے بھی ۔