سورة القصص - آیت 10

وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَىٰ فَارِغًا ۖ إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَن رَّبَطْنَا عَلَىٰ قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور موسیٰ کی والدہ کا دل سخت بے قرار ہوگیا۔ اور اگر ہم اس کی ڈھارس نہ بندھاتے تو قریب تھا کہ وہ راز فاش کردیتی۔ (ڈھارس بندھانے کا دوسرا فائدہ یہ تھا) کہ وہ (ہمارے موسیٰ کو واپس اس کے پاس لوٹانے کے وعدہ پر) یقین کرنے والوں [١٦] سے ہوجائے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) جب موسیٰ فرعون کے محل میں جارہے تھے تو اس کی ماں نے ان کی بہن کو پیچھے لگا دیا کہ وہ دور سے حالات کا مطالعہ کرتی رہے اور دیکھتی رہے کہ کیا ہوتا ہے ۔ حل لغات : فَارِغًا۔ یعنی صبر قرار سے خالی ہوگیا